• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ عید مختلف اور بڑی آزمائش والی ہے ، شاہ محمودقریشی


وفاقی وزیر برائے خارجہ امور شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یہ عید ماضی کی عیدوں سے مختلف، بڑی آزمائش والی عید ہے، قوم کو چاہیے کورونا ایس او پیز پرعمل کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے عیدالضحٰی کے موقع پر اپنے پیغام میں عید اور حج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وبا کے باعث یہ عید بڑی آزمائش والی عید ہے، اس سال حج بھی ماضی کے حج سے بھی مختلف دیا، حاجیوں کی محدود کر دیا گیا تھا، قوم سے گزارش ہے فرائض نبھائیں لیکن احتیاط کریں۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا کیسز میں کمی آئی، کورونا مریضوں کی تعداد کم ہوگئی ہے، غفلت ہوئی تو محنت رائیگاں جاسکتی ہے، ہم سب نے مل کر بحیثیت قوم اس کورونا کے عفریت کوشکست دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کورونا وبا کو شکست دے چکا ہوں، کورونا وائرس کا انفیکشن ریٹ کافی حد تک گرچکا ہے، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد تیزی سے کم ہورہی ہے، ہم نےغفلت نہیں برتنی، ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ آرہا ہے،عزاداری کا سب احترام کرتےہیں، محرم الحرام میں ہمیں احتیاطی تقاضوں کوبھی پورا کرنا ہے۔

شاہ محمودقریشی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق کہا ہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہوگا، کشمیریوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے، دنیا بھر کے کشمیری 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے، مقبوضہ کشمیر میں کمشیریوں کا جھنڈا گرایا گیا، ان پر جبر کیا گیا، آج بھی شاید جامع مسجد سری نگر میں عید کی نماز ادا نہ کی جاسکے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ 5اگست کوصبح ایک منٹ کی خاموشی ہوگی، وزیر اعظم کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے اور صدر مملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے، مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سمینیار ہوں گے، اراکین اسمبلی بھی ان سمینیاروں اور مظاہروں میں شرکت کریں ۔

اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر بھارت کا ظلم مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، تین اگست کو لائن آف کنٹرول پرجاؤں گا، پاکستانی علاقےمیں کھڑے ہو کر بھارت کو پیغام دوں گا، مسلم اکثریت میں بھارت آبادی کا تناسب تبدیل کرنےکی کی کوشش کر رہا ہے، کشمیری عوام بھارتی ظلم واستبداد کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت بابری مسجد کی جگہ مندر تعمیر کر کے پورے امت مسلمہ کا استحصال کر رہا ہے، تمام مسلم دنیا سے اپیل کی ہے وہ کشمیریوں سےاظہار یکجہتی کرے، کشمیریوں کی قربانی اور لہو سےمودی سرکار کو شکست، کشمیریوں کوفتح ہوگی، کشمیریوں کوپیغام دیتے ہیں پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ کل وزیراعظم کے زیرصدارت کی اجلاس ہوا، سستے گھروں کے پروگرام میں پیش رفت ہوئی، بلڈرز نےفیصلہ کیا ہے وہ اگلے دوتین ماہ میں 13 سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گے، اس سے پاکستانی معیشت میں استحکام آئےگا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنےگا، وزیراعظم کی جنوبی پنجاب کےاراکین قومی اسمبلی سے بات کروائی، جنوبی پنجاب کی فائل لاہور نہیں جائےگی، تمام اختیارات حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےلیےکئی دہائیوں سےآواز اٹھائی گئی لیکن ہم نے بہت بڑی پیش رفت کی ہے۔

تازہ ترین