• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایان علی کا نیا البم ریلیز


منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستانی گلوکارہ ایان علی نے 5 سال کی محنت کے بعد اپنا نیا البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘ ریلیز کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے گلوکارہ نے لکھا کہ ’ 5 سال قبل جس میوزک البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے آج ریلیز کردیا گیا ہے۔‘

گلوکارہ نے اپنے میوزیکل البم کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’البم کا آفیشل اینیمیٹڈ اور میوزک ویڈیوز کے علاوہ مزید بہت کچھ جلد اپ لوڈ کیا جائے گا۔‘

ایان کی جانب سے شیئر کردہ یوٹیوب لنک پرجا کر ایان علی کے البم میں شامل تمام گانے سن سکتے ہیں جن کا دورانیہ 2 سے3 منٹ کے درمیان ہے۔

ایان کی البم ’نتھنگ لائک ایوری تھنگ‘  میں 8 گانے شامل ہیں جن کے ٹائٹل  ’فائر‘، ’بی مائی فرینڈ‘، ’ایوری باڈی نوز‘، ’بُوم‘، ’یو کین گیٹ اٹ آل‘ ، ’اپ اینڈ ڈاؤن‘، ’آل ایمینسر‘ اور ’ہش‘ شامل ہیں۔

اس سے قبل گلوکارہ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ ’نیا البم ’Nothing Like Everything‘ رواں سال 3 اگست کو ریلیز کیا جائے گا اور یہ البم دُنیا بھر میں 200 سے زائد اسٹورز پر جاری کیا جائے گا۔‘

ایان علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’اُن کا البم کس ملک میں کس وقت ریلیز کیا جائے گا۔‘

گلوکار و ماڈل نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے اوقات اس طرح بتائے:

پاکستان : 3 اگست دوپہر 1 بجے

متحدہ عرب امارات: 3 اگست دوپہر 12 بجے

متحدہ سلطنت یونائیٹڈ کنگڈم: 3 اگست صبح 9 بجے

وسطی یورپین ممالک : 3 اگست صبح 10 بجے

امریکا : 3 اگست رات 1 بجے

خیال رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوئی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں 2 سال تک ایان علی عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم 2017 میں دبئی جانے کے بعد سے وہ عدالت کی سماعتوں میں غیر حاضر رہیں

تازہ ترین