اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر مسعود الرحمان کیانی نے کہا کہ ترقی پذیر ملک ہونے کے باوجود پاکستان تمباکو کے بڑے پیمانے پر استعمال کرنیوالے دنیا کے 15ممالک میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تمباکونوشی کے انسانی جسم اورمعاشرہ پرمرتب ہونے والے منفی اثرات سے متعلق (پناہ)کے زیر انتظام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثناء اللہ گھمن، ملک عمران، اظہرسلیم اور سجاد چیمہ نے بھی خطاب کیا۔