• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے علاقے ریکسڈیل کی ایک مسجد کے نگران کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا گیا ہے، قاتل نے مقتول کی گردن کو نشانہ بنایا تھا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق مسجد کے نگران نماز کے بعد مسجد سے نکل رہے تھے کہ ان پر حملہ کیا گیا، حملہ آورواردات کے بعد فرار ہو گیا۔

ٹورنٹو پولیس کا مزید کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مسلم آرگنائزیشن آف ٹورنٹو کے اندر باہر سے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تفتیش کر رہے ہیں کہ یہ مذہبی منافرت پر مبنی جرم ہے یا واردات کی کوئی اور وجہ ہے؟

یہ بھی پڑھیئے:۔

کینیڈا میں 11سالہ مسلم طالبہ پر حملے کی تفتیش شروع

معروف کینیڈین بلاگر نے اسلام قبول کرلیا

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ قاتل دبلے جسم کا مالک تھا جس نے سیاہ رنگ کی ہڈی اور گہرے رنگ کی پینٹ پہن رکھی تھی اور پیدل چلتا ہوا جائے وقوع سے فرار ہوا ہے۔

ٹورنٹو پولیس پر امید ہے کہ وہ جلد ہی قاتل کو گرفتار کر لے گی۔

تازہ ترین