• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم عذیر بلوچ انسپکٹر کے قتل کا اعتراف کرچکا، پولیس کا موقف

انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت میں انسپکٹر لالہ حمید رند قتل کیس میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم عذیر بلوچ قتل کا اعتراف کرچکا ہے۔

اے ٹی سی کورٹ میں لالہ حمید رند قتل کیس کی سماعت ہوئی، ملز عذیر بلوچ، رینجرز انسپکٹر شیرافضل، ریاض احمد اور ایم کیو ایم کارکن شیر محمد عرف شیرو عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عذیر بلوچ حمید رند کے قتل کا اعتراف اپنے فوجداری 164 کے بیان میں کرچکا ہے۔

اپنے بیان میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ انسپکٹر لالہ حمید رند نے جیل میں مجھ سے بدتمیزی کی تھی۔

پولیس نے عدالت مزید بتایا کہ مقتول حمید رند اور اس کے تین دوستوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی لاش ملی ہے۔

پولیس نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ ملزمان کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں قتل کامقدمہ درج ہے جبکہ رینجرز انسپکٹر شیر افضل برطرف ہوچکا ہے جبکہ انسپکٹر ریاض احمد حاضر سروس ہے۔

اس موقع پر ملزمان رینجرز اہلکاروں نے کیس میں بریت کی درخواست دائر کی اور موقف اختیار کیا کہ ہمارا اس قتل میں کوئی کردار نہیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین