پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں: علی امین گنڈا پور
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جا رہی ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں کیں مگر روکا گیا، جھوٹے الزامات اور سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے۔