وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر غداری کے مقدمےکے لیے عوام کا دباؤ ہے، عوامی مطالبے پرنواز شریف پر غداری کے مقدمےکے لیےسوچ رہےہیں۔
ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن، وزیراعظم سے استعفا لینے آئے تھے مگر وظیفہ لے کر چلے گئے۔
غلام سرور نے کہا کہ نواز شریف نے جونیجو، گیلانی اور ضیاء کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آصف نواز، اسحاق خان اور جہانگیر کرامت کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیے پر بھارتی میڈیا شادیانے بجارہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف کا لندن میں بھی محاسبہ کریں گے۔