• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ، کابینہ میں شامل افراد کی دہری شہریت نہیں ہونی چاہیے، غلام سرور


وفاقی وزير ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ پارلیمنٹ، کابینہ اور بیورو کریسی میں شامل افراد کی دہری شہریت نہیں ہونی چاہیے۔


جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو خود سے زیادہ ملک سے وفادار پایا ہے۔

غلام سرور خان کا تفصیلی انٹرویو آج شب دس بج کر پانچ منٹ پر ’’ جیو نیوز‘‘ پر، پروگرام جرگہ میں نشر ہوگا۔

تازہ ترین