• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو عدالتوں اور کابینہ نے ریلیف دیا، غلام سرور خان


وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیماری پر میڈیکل بورڈ بنے، نوازشریف کو عدالتوں اور کابینہ نے ریلیف بھی دیا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ سزا یافتہ مجرم کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج کے لیے باہر بھیجا گیا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہے، نواز شریف عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم ہے، ایک قومی مجرم نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوسط سے بھی نیچے درجے کے شخص کو 3 بار وازرت عظمیٰ ملی، سروے موجود ہیں، ایشیا کا کرپٹ ترین خاندان شریف خاندان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محب وطن اور دیانت دار قیادت چاہیے، کرپٹ نہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مسلم لیگ کے بھائیوں کو اپنی لیڈرشپ تبدیل کرنی چاہیے، بہت سارے لوگ اپنی لیڈرشپ چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ جو مرضی کرلیں انہیں این آر او نہیں ملے گا، نوازشریف کو واپس لانے کے لیے حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نواز شریف کو عوام کی عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔


غلام سرور خان نے کہا کہ نواز شریف نے فیڈریشن پر حملہ کیا، مولانا احتجاج کرنے کے لیے مساجد اور مدرسوں کے بچے لے آتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا نواز شریف کو باہر جانے نہ دیا جائے، میڈیکل بورڈ کو چیلنج اور رپورٹ کی انکوائری ہونی چاہیے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بھی پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں شریک ہوگئے، ہمارا چیلنج ملک کی معیشت، مہنگائی اور بے روزگاری ہے، سیاسی استحکام آئے گا تو معیشت بہتر ہوگی۔

تازہ ترین