• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا نیا ضلع کیماڑی 13 تھانوں پر مشتمل، 8 تھانے غربی سے ہوں گے

کراچی کا نیا ضلع کیماڑی 13 دنوں پر مشتمل ہوگا جس کے لیے پانچ تھانے سٹی ڈسٹرکٹ جبکہ 8 پولیس اسٹیشن ضلع غربی سے لے کر نئے ضلع میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ 

تھانوں کی حد بندی کے حوالے محکمہ داخلہ سندھ سے منظوری لی جا رہی ہے۔ 

کیماڑی ضلع کے قیام سے کراچی پولیس کا ساؤتھ زون تین ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہو جائے گا، اس سے قبل ساؤتھ زون پولیس میں سٹی ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ شامل ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے سٹی ڈسٹرکٹ سے جیکسن، کے پی ٹی، ڈاکس، ماڑی پور اور موچھکو تھانے کو نئے ضلع کیماڑی میں شامل کیا جا رہا ہے۔ 

ضلع غربی کے شیر شاہ، پاک کالونی، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اتحاد ٹاون، مدینہ کالونی، سائٹ اے اور سائٹ بی پولیس اسٹیشن نئے ضلع کماری کی حدود میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ 


ذرائع کے مطابق پولیس کے اس انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ اس سلسلے میں جلد احکامات جاری کرے گا۔

تازہ ترین