• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک توانائی منصوبوں کیلئے 1150ملین ڈالر دیگا، معاہدے پر دستخط

عالمی بینک توانائی کے دو منصوبوں کے لیے 1150 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان دونوں منصوبوں کی فنانسنگ کے معاہدے پردستخط کئے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان عالمی بینک سے ہونےوالے معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں موجود تھے۔

تقریب میں وفاقی وزرا خسرو بختیار، عمر ایوب اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی موجود تھے۔ 


عالمی بینک خیبرپختونخوا ہائیڈرو پاور اینڈ رینیوایبل انرجی (قابل تجدید توانائی)  پراجیکٹ کے لیے 450 ملین ڈالر دے گا۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک داسو ہائیڈرو پاور فیز ون سے بجلی کی ٹرانسمیشن کے منصوبے کے لیے 700 ملین ڈالر دے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے بجلی منتقلی کے منصوبوں کے لیے مراعاتی فنانسنگ دی جارہی ہے۔

تازہ ترین