• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کیلئے پولیس کی بھاری نفری سرگرم

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر فرانس کے درالحکومت پیرس سمیت آٹھ بڑے شہروں میں رات 9 بجے صبح 6 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے لیے پولیس اور رینجر فورس کی بھاری نفری سرگرم عمل ہو گئی ہے، خلاف ورزی کی صورت میں 135 یورو جرمانہ کے علاوہ چھ ماہ قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس اور متعدد وزراء نے ایک پریس کانفرنس کے دوران نئی پابندیوں کی درخواست کے ساتھ کچھ شعبوں کو دی جانے والی مالی امداد کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں، اس دوران کیٹرنگ اور ہوٹل کے شعبوں کے علاوہ نرسنگ عملے کے لیے بھی امداد کا ذکر کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ  تاریخ ایسے وقت کی کوئی مثال نہیں ملتی ہے، ہم مشکل مراحل سے گزر رہے ہیں۔‘

فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس کی جانب سے یہ نے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا یہ پابندیاں دوبارہ ٹرانسپورٹ پر لاگو کی جائیں گی یا نہیں ۔

حکومت کے سربراہان کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پابندیوں والے علاقوں میں شام 9 بجے سے صبح 6 بجے کے درمیان تمام تفریحی مقامات، کاروبار اور عوام کی جانب سے عمل میں لائی جانے والی سرگرمیوں کو بند کردیا جائے گا۔

فرانس کے حکومتی نمایندوں کا شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جہاں بھی آپ بیٹھے ہیں سینما گھر ، اسٹیڈیم ، سرکس یا کانفرنس روم ، دو نشستوں میں سے ایک کو خالی ضرور رکھیں۔

تازہ ترین