• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب سے بچنے کے لیے ن لیگ کا بیماری کا ڈراما پرانا ہو چکا، شہباز گل


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لیے ن لیگ کا بیماری کا ڈراما پرانا ہو چکا ہے۔

شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف باہر پُھرتیلے اور جیل میں بیمار ہو جاتے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کے مزے لوٹتے وقت ان کے پاس کوئی ایک بیماری بھی پاس نہیں پھٹکتی۔


انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اب کوئی نیا چورن ڈھونڈیں، بڑے میاں بھی اِسی بیانیے کے تحت باہر فرار ہوئے۔

تازہ ترین