• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان پارلیمان پر کورونا وائرس کا خوف، بعض اجلاس سے چل دیے


پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں کورونا وائرس کا خوف طاری رہا، جس کے باعث بعض ارکان اجلاس سے چلے گئے۔

پی اے سی کا اجلاس چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا، پی ٹی آئی کے نور عالم نے کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض کیا۔

ذرائع کے مطابق نور عالم کے اعتراض سے قبل ہی پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن اور حنا ربانی کھر اجلاس سے اٹھ کر چلی گئیں۔


اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ میرے پانچ دوستوں کو اکٹھا کورونا وائرس ہوگیا ہے، آپ لوگ بھی احتیاط کریں۔

سابق وزیرخارجہ اپنے رائے کا اظہار کرنے کے بعد اجلاس سے اٹھ کر چل دیے، تھوڑی دیر بعد چیئرمین پی اے سی رانا تنویر حسین نے اجلاس ختم کردیا۔

انہوں نے ساتھ ہی آڈٹ حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ صرف 5 آڈٹ پیراز لے کر آئیں، جب تک کورونا ہے کم پیراز ہی لے کر آئیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن اور اوگرا کے 2019-20 کے آڈٹ کی رپورٹ پیش کی گئی۔

تازہ ترین