• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل میں مختلف علاقوں میں 23 راکٹ فائر، حملوں میں 8 افراد ہلاک، 31 زخمی


افغان دارالحکومت کابل میں آج صبح مختلف علاقوں میں 23 راکٹ فائر ہوئے، ان راکٹ حملوں میں آٹھ افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوگئے۔

خبرایجنسی کے مطابق راکٹ حملے کابل کے وسطی اور شمالی علاقوں میں ہوئے جو کہ گرین زون کے قریب ہیں۔ گرین زون میں سفارتخانے اور بین الاقوامی ادارے موجود ہیں۔ 

طالبان نے ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر آنکھیں بند کرکے حملے نہیں کرتے۔

ادھر افغانستان میں ایرانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایک راکٹ ایرانی سفارتخانے کے احاطے میں گرا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 


افغانستان میں امریکی ناظم الامور راس ولسن نے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا،  افغانستان میں حملوں کی روک تھام اور اسکے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچانے کیلئے افغان شراکت داروں کیساتھ کام جاری رکھے گا۔ 

دوسری جانب راکٹ حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین