• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے. ان کی عمر 74برس تھی، چوہدری احمد مختار کی نماز جنازہ ڈیفنس سوسائٹی میں مولانا حمید الرحمٰن نے پڑھائی بعد میں انہیں قبرستان باغ رحمت ڈیفنس سوسائٹی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ چوہدری مختار کے پسماندگان میں ایک بیٹا، ایک بیٹی اور بیوہ شامل ہیں. چوہدری احمد مختار نے محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں. طویل عرصے سے علالت کے باعث عملی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے تھے. چوہدری احمد مختار 1993 میں وزیر تجارت اور2008 میں وزیر دفاع رہے۔ چوہدری احمد مختار مشہور شوز برانڈ چین کے مالک بھی تھے انھوں نے لاہور میں پرائیویٹ اسپتال بھی قائم کیا، وہ چیئرمین پی آئی اے کے طور پر بھی کام کرتے رہے۔

تازہ ترین