• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، سینیٹر فیصل جاوید


رہنما پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اگر جلسہ روکتے تو جگہ جگہ تصادم ہوتا، کیونکہ یہ ہٹ دھرمی پر اُتر آئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم کو سمجھاتے رہے کہ جلسہ نہ کریں لیکن یہ ہٹ دھرمی پر اُتر آئے تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ ان کو جلسےکی اجازت دے دینی چاہیےتھی، پشاور میں جلسہ کرکے انہوں نے کیا کرلیا؟گیارہ جماعتیں مل کر بھی ملتان میں بڑا جلسہ نہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ جلسہ قاسم باغ میں ہوجاتا تو پی ڈی ایم جلسہ ناکام ہوجاتا، گھنٹہ گھر چوک چھوٹی جگہ ہے ، یہاں تھوڑے لوگ بھی زیادہ لگتے ہیں۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ لاہور جلسہ انہیں آرام سے کرنے دیں، پی ڈی ایم پاکستان کے عوام اور معیشت سےدشمنی کررہی ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ یہ چاہتے ہیں ان کا جلسہ روکا جائے اوریہ پوائنٹ اسکورنگ کرسکیں۔ 

تازہ ترین