• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 2 ہزار 13 نئے مریضوں کی تشخیص، 8 کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12720 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 2013 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو 15.8 فیصد ہے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں اب تک کورونا کے 2051357 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 184486 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 1014 مریض صحتیاب ہوگئے اس طرح ابتک 159581 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 8 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 3019 ہوگئی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس وقت 21886 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 20042 مریض گھروں اور 12 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں اور مختلف اسپتالوں میں 861 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 2013 کورونا کیسز میں 1594 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی میں 675 ، ضلع جنوبی میں 365، ضلع وسطی میں 250،  کورنگی میں 165، ملیر میں 98 اور ضلع غربی میں 41 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 99، ٹنڈو محمد خان میں37 اور بدین میں 34، نوابشاہ میں 32، جامشورو میں 20، نوشہروفیروز میں 16، لاڑکانہ اور گھوٹکی میں 14- 14، میرپورخاص میں 13، مٹیاری میں 12، عمرکوٹ میں 11، ٹھٹھہ اور سجاول میں 8 - 8، سکھر میں 7، جیکب آباد میں 6، دادو اور قمبر میں 5 - 5، ٹنڈو الہیار میں 4، خیرپور میں 3،  کشمور، سانگھڑ اور شکار پور میں 2 - 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

 انھوں نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر پر لازمی عمل کریں۔

تازہ ترین