• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، بدقسمت جہاز کا بلیک بکس، انسانی اعضا مل گئے

انڈونیشیا طیارہ حادثہ،بدقسمت جہازکا بلیک بکس، انسانی اعضا مل گئے 


جکارتہ (اے ایف پی /جنگ نیوز)انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہونےوالےبوئنگ 737 طیارے کے بلیک باکس اور انسانی اعضا سمندر سے مل گئے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے کے دو بلیک باکسز کی شناخت ہوئی ہے، جنہیں جلد نکال لیا جائے گا۔

 ہفتے کے روز وری وجائیا ایئر کا طیارہ جکارتہ سے پونتیانک جا رہا تھا لیکن ٹیک آف کے چار منٹ بعد ہی تباہ ہو گیا۔

طیارے میں عملے سمیت 62 افراد سوار تھے جن میں دس بچے بھی شامل تھے۔ 

طیارے تباہ ہونے کے فوری بعد ہی سرچ آپریشن شروع ہو گیا تھا۔ امدادی کارکنوں کو ملبہ اور انسانی اعضا ملے تھے جنہیں نکال لیا گیا ہے۔

طیارے کے حادثے وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔جکارتہ کے پولیس ترجمان یسری یونس نے مقامی ٹیلی ویژن میٹرو ٹی وی کو بتایا کہ ’آج صبح تک ہمیں دو (باڈی) بیگز ملے ہیں، ایک مسافر کے سامان کے ساتھ اور ایک میں انسانی اعضا تھے۔

مسافروں کا سامان اور اعضا بڑے پیمانے پر کیے گئے سرچ آپریشن کے بعد ملے ہیں۔غمزدہ رشتے داروں نے طیارے سے متعلق خبروں کے لیے ایئرپورٹ پر ہی انتظار کیا۔

یمن زائی نے روتے ہوئے کہا کہ اس طیارے میں ان کے خاندان کے چار افراد تھے۔ ’طیارے میں میری اہلیہ اور تین بچے سوار تھے۔

تازہ ترین