• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے پھنسی لاگت اور کراس سبسڈی کو وہیلنگ ٹیرف میں شامل کرنے سے انکار

اسلام آباد ( خالد مصطفیٰ ) نیپرا نے پھنسی ہو ئی لاگت اور کراس سبسڈی کو رواں ٹیرف میں سمجھ کر نے کی اجازت نہیں دی ہے۔اس فیصلے کے نتیجے میں کم لاگت میں صنعتی شعبے کے پھلنے پھولنے کی راہ ہموار ہو گی ۔ وہیلنگ چارجز کے تحت بھاری مقدار میں بجلی کے صارفین کے لئےبجلی کے نرخ ایک روپیہ 50 پیسے فی یونٹ ہی رہیں گے ۔ وہ پاور ہائوس سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی اے ) کو بجلی فروخت کر نے کے پابند نہیں ہیں ، وہ بھاری مقدار میں بجلی استعمال کر نے والوں کو 8 تا 9 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائےگی ۔ سی پی پی اے کی جانب سے بلک ہاور کنزیومرز ( پی بی سی ) کی جانب سے 14 سے 15 روپے فییونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔نیپرا نے وفاقی حکومت کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجرا کا بھی کہا ہے ۔ پول لیول پر کراس سبسڈی رواں سال کے لئے 250 ارب روپے جو 2025 تک بڑھ کر 371 ارب روپے ہو جائے گی ۔ اگر بجلی کی مجموعی فروخت میں وہیلنگ کی وجہ سے ایک فیصد کمی واقع ہوتی ہےتو ڈسکوز پر اور اس کو صارفین پر رواں مالی سال میں 14 ارب روپے کا اثر پڑے گا ، تاہم سی پی پی اے اور ڈسکوز کی سفارش کو مسترد کردیا ۔

تازہ ترین