• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 405 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 10 رہی۔ تاہم کاروبار کا اختتام 316 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 922 پر ہوا ہے۔

حصص بازار میں آج 82 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 21  ارب 13 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 56 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 354 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین