• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این سی او سی نے کورونا ویکسینیشن کے لیے جامع پلان بنالیا


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسین لگانے کے لیے ایک انتہائی جامع پلان مرتب کرلیا۔ ویکسین اسٹریٹجی پلان وفاق نے تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ مرتب کیا ہے۔

نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آر ڈینشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا جو این سی او سی میں قائم کیا گیا ہے۔


یہ نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کیلئے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے، اس نظام کو مخصوص ایڈریس کی بنیاد پر رجسٹرڈ شہریوں کو مقررہ اے وی سی اور کی تفصیلات خود بخود بھیجنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ویکسینیشن کیلئے تمام شہری اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز ایس ایم ایس کے اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیجیں گے یا رجسٹریشن کے لئے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال کریں گے۔

تازہ ترین