• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکام برطانوی حکومت پر جمائما کا طنزیہ وار

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما نے کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکامی پر برطانوی حکومت پر طنزیہ وار کردیا۔

برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے برطانیہ کی تاریخ کی اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ان ہلاکتوں کی تعداد نے طاعون، دہشت گردی کے ہر حملے اور جنگ کی مشترکہ ہلاکتوں کو عبور کیا ہے۔

جمائما کے مطابق یورپ میں ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

جمائما  اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دنیا بھر کے عوام کو برطانیہ کی کورونا وائرس سے بچاؤ میں ناکامی کو سب کے سامنے لائی ہیں۔

اس سے قبل بھی وہ متعدد بار اس قسم کے ٹوئٹس کرچکی ہیں۔


خیال رہے کہ برطانیہ  کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات والا پانچواں ملک بن گیا جہاں وبا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزارت صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ برطانیہ میں منگل کے روز 1631 افراد وائرس کی وجہ سے چل بسے جب کہ 20 ہزار سے زائد نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین