پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نےالیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
رہنما پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے۔ عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظورکرتے ہوئےسماعت کل کیلئے مقرر کردی ہے۔
درخواست گزار فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، قرار دیا جائےکہ یہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار نہیں۔
یاد رہے کہ فیصل واوڈا کیخلاف دوہری شہریت سے متعلق الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں۔