• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال مشرقی شام میں داعش کے 125 مشتبہ ارکان گرفتار

شمال مشرقی شام میں داعش کے 125 مشتبہ ارکان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ کرد فورسز کے مطابق یہ گرفتاریاں الحول منتقلی کیمپ میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران عمل میں آئیں۔

امریکہ کی حمایت یافتہ شامی ڈیموکریٹک فورسز نے خبردار کیا ہے کہ 62 ہزار افراد پر مشتمل الحول منتقلی کیمپ شدت پسندوں کا گڑھ بنتا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کرد سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے 125 داعش ممبران میں سے 20 قاتل سیلز کے انچارچ ہیں۔


الحول منتقلی کیمپ میں اس سال اب تک 47 خفیہ قتل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ سیکیورٹی آپریشن کیا گیا۔

تازہ ترین