• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت علی کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا: شان شاہد

پاکستانی فلم و ٹی وی کے مشہور اداکار شان شاہد نے گزشتہ روز انتقال کرجانے والے معروف لوک گلوکار شوکت علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوکت علی کے کام کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اداکار شان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار شوکت علی کی یادگار تصویر شیئر کی۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شان شاہد نے لکھا کہ ’اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ نے بہت محبت، ذہانت اور سخت محنت سے پاکستانی قوم کی خدمت کی ہے۔‘

شان شاہد نے لکھا کہ ’آپ کی کاوشوں اور کام کو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔‘

آخر میں اداکار نے شوکت علی کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔

واضح رہے کہ معروف لوک گلوکار شوکت علی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے، وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور سی ایم ایچ میں زیر علاج تھے۔

شوکت علی نے زندگی کے تقریباً 55 سال فن کی دنیا کو دیے، اس دوران انہوں نے پنجابی لوک گانوں کے علاوہ صوفیانہ کلام بھی گایا جبکہ اردو میں بھی نغمے ریکارڈ کروائے اور ان کے ملی نغمے بھی بہت مقبول ہوئے۔

شوکت علی کو ان کی فنی خدمات کے صلے میں 1990 میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

تازہ ترین