• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ کا ڈاکٹر سہیل کے الزامات پر تبصرے سے گریز

کراچی(عبدالماجدبھٹی/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل سلیم نے کہا ہے کہ بورڈ کے ساتھ22سال سے منسلک رہا لیکن مجھے ملازمت سے ہٹانے کے لئے جو طریقہ کار اختیارکیا گیا وہ درست نہیں تھا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کی ضرورت تھی تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجاتا۔یہ تاثر دیا گیا کہ میں نے استعفی دے دیا ہے حالانکہ وسیم خان نے مجھ سے استعفی طلب کیا تھا۔ اب جس غیر ملکی کمپنی سے بایو سیکیور ببل بنایا جارہا ہے وہ بھاری معاوضہ لے رہی ہے۔ اس بارے میں پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس حوالے سے کسی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتا ، پی سی بی اپنے کسی سابق ملازم کے خلاف کوئی بیان نہیں دے گا ۔ ڈاکٹر سہیل سلیم کی نگرانی میں ہی پی ایس ایل کے تمام مسائل پیدا ہوئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے بائیوسیکور ببل اور کوویڈ 19 کے معاملات کے ذمہ دار ڈاکٹر سہیل سلیم تھے ۔ کھلاڑیوں کا بھی داکٹر سہیل سلیم پر زیرو اعتماد تھا ۔ لیکن پی سی بی نے ان پر اعتماد جاری رکھا اور ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دی ۔وہ اس لیے مستعفی ہوئے کیونکہ انہیں علم تھا کہ کیا ہونے جا رہا ہے۔

تازہ ترین