• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا شہزادہ ہیری، میگھن مارکل برطانیہ واپس جارہے ہیں؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو 2022 میں ملکہ الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی میں شرکت کرنے کے لیے برطانیہ واپسی کی دعوت دی جائے گی جس کے لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ برطانیہ واپس آئیں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے  مطابق ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے شاہی محل پر لگائے گئے الزامات کے باوجود بھی شاہی محل نے شاہی جوڑےسے قطع تعلقی نہیں کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ ’یقینا ہیری اور میگھن کو مدعو کیا گیا ہے ، یہ ایک خاندانی تقریب ہے!‘

شاہی خاندان شاہی جوڑے اور ان کی بیٹی جس کی اس موسم گرما میں پیدائش متوقع ہے بکنگھم پیلس میں ہونے والی تقریبات میں ملنے کا منتظر رہے گا ۔

اسی ضمن میں ایک اور اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ایک سال میں بہت کچھ تبدیل ہوسکتا ہے  البتہ شاہی خاندان کو 2022 میں آرچی اور اس کی چھوٹی بہن کو دیکھنے کا بے تابی سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات آئندہ برس منعقد ہونگی۔ لندن سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق آئندہ برس جون میں ہونے والی تقریبات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 2 سے 5 جون تک چار روزہ بینک ہالیڈے ویک اینڈ ہوگا۔ جبکہ بکنگھم پیلس میں لائیو کنسرٹ ہوگا جس میں دنیا کے بہترین فنکار شرکت کریں گے۔

تازہ ترین