• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹبیٹن۔ونڈسر کی پیدائش پر مبارکباد پیش کی ہے۔

بروز اتوار 6 جون کو ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا، اس خبر سے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن دونوں ہی بہت خوش ہیں۔


شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے سوشل میڈیا پر اپنی بھتیجی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم سب بیٹی ’لیلی‘ کی پیدائش پر خوش ہیں۔‘

ولیم اورکیٹ نے بچی کی پیدائش پر مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہیری، میگھن اور آرچی کو بہت مبارک ہو۔‘

اس خوشی کے موقع پر ملکہ برطانیہ نے بھی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو مبارکباد دی ہے جبکہ پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور ڈچزآف کارن وال بھی اس خبر سے خوش ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کی بیٹی لیلیبیٹ ڈیانا ماؤنٹبیٹن۔ونڈسر کی پیدائش جمعہ کو سانتا باربرا کاٹیج اسپتال کیلی فورنیا میں ہوئی، اس موقع پر پرنس ہیری اسپتال میں موجود تھے۔ 

تازہ ترین