• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ سے 3 دن پہلے ہی ریلوے افسران کا ٹریک خراب ہونے کا انتباہ

سکھر / گھوٹکی / اسلام آباد (جنگ نیوز / نمائندہ جنگ) ڈہرکی کے قریب ٹرین سانحے سے 3دن پہلے ہی ریلوے افسران نے ٹریک خراب ہونے کا انتباہ جاری کیا تھا، چیف انجینئر کا 4جون کا خط سامنے آگیا ہے ، ڈی ایس سکھر طارق لطیف نے کہا ہے کہ کئی بار ٹریک مرمت کیلئے محکمے کے اعلیٰ حکام کو لکھا پر کچھ نہ ہوا تاہم چیف انجینئر کے 4جون کے خط میں انہوں نے ڈی ایس ریلوے کو لکھا کہ آپ کو مرمت کیلئے تمام وسائل دیئے لیکن کام شروع کیوں نہیں کیا جس کے جواب میں ڈی ایس ریلوے نے لکھا کہ سو روپے کا کام ایک روپے میں نہیں ہوتا۔ ادھر گزشتہ دنوں وفاقی انسپکٹر جنرل ریلوے فرخ تیمور اور ڈی ایس ریلوے سکھر طارق لطیف کےد رمیان سخت گفتگو کاتبادلہ ہوا اور وفاقی انسپکٹر نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ڈی ایس سکھر کا دماغی توازن درست نہیں ۔ وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی جائے وقوع پہنچ گئے اور اعتراف کیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ریلوے کے حکام حادثے کے ذمہ دار ہیں، انہیں ریلوے کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں، یہ ایک مافیا ہے ، میں خود اس کیخلاف تحقیقات کروں گا، سکھر کا ڈی ایس اچھا انسان ہے، حادثے کہ ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق گوٹگی حادثے کا شکار ہونے سے قبل ڈی ایس سکھر میاں طارق لطیف نے سی او ریلوے نثار میمن کو ایک خط تحریر کیا جس میں انہوں نے کہا کہ سکھر ڈویژن میں چار سو کلومیٹر کے ٹریک کی حالت نہایت ہی خراب ہے اور ایکسپریس ٹرینوں کی سپیڈ کافی ہوتی ہے جس کے باعث کوئی بھی خوفناک حادثہ رونما ہوسکتا ہے۔ ٹریک کی فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے اور اگر ٹریک کو اپ گریڈ نہ کیا گیا تو خوفناک حادثات ہوسکتے ہیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ڈی ایس سکھر نے 4جون کو ہیڈ کوارٹر کو خط لکھ کر تمام حقائق سے آگاہ کردیا تھا جبکہ 6جون کو چیف انجینئر اوپن لائن نے ڈی ایس سکھر کو جواب دیا کہ ہم آپ کو تمام وسائل بروئے کار لاکر دے رہے ہیں جس میں ٹریک اور دیگر سامان شامل ہے آپ اس کی مرمت کروائیں۔ اب دو دن کے اندر ٹریک کس طرح مرمت کیا جاسکتا تھا جبکہ گزشتہ دنوں فیڈرل انسپکٹر جنرل ریلوے نے بھی سکھر ڈویژن کا دورہ کیا اور ٹریک کا خود معائنہ کیا اس موقع پر ڈی ایس سکھر میاں طارق لطیف اور ایف جی آئی آر فرخ تیمور کے درمیان آپس میں سخت گفتگو کا تبادلہ ہوا \

تازہ ترین