فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پیپلز پارٹی کے رہنما مسعود الرحمٰن عباسی کی ویڈیو اصلی قرار دے دی۔
ایف آئی اے نے پی پی رہنما مسعود الرحمٰن کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر کے معاملے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے۔
ایف آئی اے نے ویڈیو کی فارنزک لیبارٹری کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی اور کہا کہ توہین عدالت کے مرتکب مسعود الرحمٰن عباسی کی ویڈیو اصلی ہے۔
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ مسعود الرحمٰن عباسی کی ویڈیو 2 منٹ 15 سکینڈ پر مشتمل ہے، جس کے کسی بھی حصے کو ایڈیٹ نہیں کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو پہلے فیس بک پر 2 اکاؤنٹس کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی، بعدازاں ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی گئی۔
تحقیقات رپورٹ میں مسعودی الرحمٰن عباسی کی تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں۔
جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ 28 جون کو کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے آئی جی سندھ کو ملزم کو پیش کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔