وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فوڈ سیکیورٹی اصل میں نیشنل سیکیورٹی ہے، اسرائیل نے تکنیک استعمال کرکے ریگستان میں بہت سی چیزیں اُگادیں۔
اسلام آباد میں قومی کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے، ہم فلسطینیوں پر ظلم کی وجہ سے اسرائیل کو نہیں مانتے، لیکن اسرائیل نے تکنیک استعمال کرکے ریگستان میں اتنی چیزیں اُگا دی ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ اسرائیل نے ذہن لڑا کر ریگستان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور پھلوں اور سبزیوں جیسی جلد خراب ہونے والی اشیاء کو محفوظ بنانے کے لئے تحقیق اور بیجوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔