• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسمہ نبیل کی موت پر شوبز ستارے غمزدہ

معروف ڈرامہ نگار آسمہ نبیل کے اچانک انتقال کی خبر نے شوبز ستاروں کو رنجیدہ کردیا۔

شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار آسمہ کی موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغامات شیئر کررہے ہیں۔

اعجاز اسلم کا آسمہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ’آسمہ ہمیں بہت جلد چھوڑ گئیں۔ ‘

اداکار نے لکھا کہ یہ بتاتے ہوئے میں انتہائی رنجیدہ ہوں کہ آسمہ اب ہم میں نہیں رہیں، آسمہ نے دنیا کو بہت جلدی خیر باد کہا، وہ بلاشبہ ایک نڈر خاتون تھیں۔‘

عدنان صدیقی، فیصل قریشی، منشا پاشا، فہد مصطفیٰ، فیروز خان و دیگر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے ہیں۔

منشا پاشا نے لکھا کہ مجھے ان کے لکھے سیریل میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

فیروز خان نے لکھا کہ ’آسمہ کینسر سے تو جنگ ہار گئیں لیکن ان کے لیے یقیناً وہاں ایک بہتر مقام ہوگا۔‘

واسع چوہدری نے لکھا کہ آپ نے ٹی وی ڈراموں کو جیسے سہارا دیا، ہم اس کے لیے آپ کے ہمیشہ قرض دار ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کینسر سے نبرد آزما جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’خانی‘ کی لکھاری آسمہ نبیل 40 برس کی عمر میں کینسر سے جنگ ہار گئیں ہیں۔

تازہ ترین