اسلام آباد(ایجنسیاں‘ٹی وی رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان آزاد کشمیر میں انتخابی جلسوں سےخطاب کریں گے۔عمران خان 12 جولائی کو میرپور ‘18جولائی کو باغ میں اور 23 جولائی کو مظفرآباد میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کےاعلامیہ کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر امورکشمیر علی امین گنڈا پور نے ملاقات کی‘ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود بھی ملاقات شریک تھے۔علی امین گنڈاپوراوربیرسٹرسلطان محمود نے وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں انتخابی مہم پر بریفنگ دی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان پی ٹی آئی آزادکشمیرکےامیدواروں کی انتخابی مہم کے جلسوں سےخطاب کریں گے۔