• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، فوج امدادی کاموں میں مصروف ہے: ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور سیکٹر ای 11 میں پانی جمع ہو گیا۔

جاری کیئے گئے اعلامیئے میں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ فوج کے دستے بچاؤ اور امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی کسی بھی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت اور جڑواں شہر کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوگئی ہے، مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے۔

سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجائے جانے لگے ہیں، طغیانی کے خطرے کے باعث پاک فوج کے دستے طلب کر لیئے گئے ہیں۔

سیکٹر ای الیون میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد امدادی کام جاری ہے، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ای الیون میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

تازہ ترین