• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت حجاب پہن کر جِم چلی گئیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

انوکھے بیان اور دلچسپ حرکتوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی حجاب میں ممبئی کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت نے جِم کے کپڑوں پر نیلے رنگ کا حجاب پہنا ہوا ہے۔

راکھی ساونت کو یوں حجاب میں دیکھ کر بھارتی میڈیا نے اُنہیں گھیر لیا اور اُن سے حجاب پہننے کی وجہ پوچھنے لگے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی ساونت نے بتایا کہ ’مجھے میری دوست نے تحفے میں حجاب دیا ہے۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے جِم کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں تو اس لیے اُن کے اوپر حجاب پہن کر گھر سے نکلی ہوں۔‘

دوسری جانب راکھی ساونت نے بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں زخمی ہونے والی اپنی ناک کی سرجری بھی کروالی ہے۔

راکھی ساونت نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’بگ باس ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر جیتش شیٹھی نے میری ناک کی سرجری کی اور میں اُن کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ اب میری ناک بالکل ٹھیک ہے۔‘

واضح رہے کہ راکھی ساونت گزشتہ سال بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 میں بطور کنٹسٹنٹ شامل ہوئی تھیں۔

تازہ ترین