برطانیہ، پاکستان کو ریڈ ٹریول لسٹ سے نکالے گا یا نہیں؟ ٹریول لسٹ کے اپ ڈیٹ ہونے میں تاخیر کے باعث فیصلہ کل تک ٹل گیا۔
نئے سسٹم کے تحت 12 اہم ممالک ریڈ لسٹ سے باہر آسکتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کا امکان ففٹی ففٹی ہے۔
ڈیٹا ایکسپرٹ ٹم وائٹ کا کہنا ہے ایسا ڈیٹا دستیاب نہیں کہ کہہ سکوں ریڈ لسٹ سے پاکستان کو نکال دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منقسم خاندانوں کے ملاپ کے لیے پاکستان کو ایمبر لسٹ میں شامل بھی کیا جاسکتا ہے۔