• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر کے مینجر کا کہنا ہے کہ ہمارے لیجنڈ انضمام الحق پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، گزشتہ رات ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔

مینجر کے مطابق انضمام الحق کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے اپنے پیغام میں انضمام الحق کی صحتیابی کے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مکمل صحتیابی کیلئے مزید دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

1992 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے ہیرو انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 8 ہزار 830 رنز بنائے ہیں۔

تازہ ترین