• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہناز گِل کی فلم’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر جاری


بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی قریبی دوست شہناز گِل کی فلم ’حوصلہ رکھ‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

اداکارہ شہناز گِل اور اداکار دلجیت دوسانج کی اس پنجابی فلم کا مداحوں کو بہت بے تابی سے انتظار ہے۔ فلم کا ٹریلر طنز و مزاح سے بھرپور ہے۔

فلم کی کہانی ایک ایسے آدمی کی زندگی پر ہے جس کی پہلے بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اپنی بیوی سے علیحدگی ہوجاتی ہے اور بچے کی پیدائش کے بعد بچے کی دیکھ بھال کی مکمل ذمہ داری اس آدمی کے سپرد کردی جاتی ہے، جس میں اسے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار دلجیت تھنڈ نے رواں ماہ اس بات سے آگاہ کیا تھا کہ فلم کی شوٹنگ سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی وجہ سے ملتوی کردی ہے اور شوٹنگ کے دوبارہ آغاز کے لیے شہناز گِل کے ٹھیک ہونے کا انتظار کررہے ہیں ۔

جس کے بعد یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ رواں ماہ کے آخر میں دوبارہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی۔

بعد ازاں فلم میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے اداکار دلجیت دوسانج نے تمام تر غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے  25 ستمبر کو باقاعدہ یہ اعلان کیا کہ فلم شیڈول کے مطابق 15 اکتوبر کو ہی ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین