• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی، بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت کا بل منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت کیلئے قانون وضع کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ بل کے مطابق بچوں کو سزا دینا جرم ہو گا اور سزا دینے والے پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے اسے ملازمت سے برطرف کیا جا سکے گا۔ منگل کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں بچوں کو جسمانی سزا کی ممانعت کیلئے قانون وضع کرنے کا بل (اسلام آباد دارالخلافہ جسمانی سزا کی ممانعت بل 2021) پیش کیا گیا۔ یہ پرائیویٹ ممبر بل سینیٹ کے 27ستمبر کے اجلاس میں سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر ولید اقبال نے متعارف کروایا تھا ۔

تازہ ترین