• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کے انتقال کے بعد سے ہی عمر شریف کی طبیعت خراب رہتی تھی

اسٹیج و ٹی وی کے معروف اداکار عمر شریف کی صاحبزادی کا انتقال گزشتہ برس ہوا تھا جس کے بعد سے ہی وہ بیمار رہنے لگے تھے۔

گزشتہ برس عمر شریف کی صاحبزادی گردوں میں انفیکشن کے مرض میں مبتلا ہوئیں اور لاہور کے ایک سپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

اس دوران عمر شریف ہیوسٹن میں ایک پروگرام میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے لیکن وہ وہاں بیٹی کا سُن کر اپنی تمام تر مصروفیات ترک کر کے وطن واپس پہنچے تھے۔

عمر شریف بیٹی کے اچانک انتقال کے بعد سے بیمار رہنے لگے تھے، ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بیٹی کی وفات کے بعد سے ان کی زندگی بالکل خالی خالی سی ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد آج جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

عمر شریف کافی عرصے سے عارضۂ قلب، گردے اور دیگر امراض میں مبتلا تھے۔

تازہ ترین