درخشاں شہزاد
جلد کی شادابی اور خو بصورتی بر قرار رکھنے کے لیے خواتین ہزار جتن کرتی ہیں ،ہر طرح کی کریمیں آزماتیں ہیں لیکن وہ یہ نہیں جانتیں کہ جلد کو تر وتازہ رکھنے میں سب سے اہم کردار موئسچرائزنگ لوشنز ادا کرتے ہیں۔کیا آپ کو اس کا صحیح استعمال معلوم ہے ؟ اگر نہیں تو اس میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس ہفتے ہم آپ کو موئسچرائزنگ کے چند طر یقے بتا رہے ہیں، ان پر عمل کر کے آپ جلد کو خوب صورت اور شاداب بنا سکتی ہیں ۔
٭ ہمیشہ اپنی جلد کی مناسبت سے موئسچرائزنگ کریم کا انتخاب کریں ،تا کہ اس کو لگانے کے بعد آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے ۔
٭… موئسچرائزر لگاتے وقت اس بات کا خیال لازمی رکھیں کہ جو لوشن آپ لگا رہی ہیں وہ آپ کی جلد کے مطابق ہو۔ باڈی موئسچرائزر کو چہرے پرلگانے کی غلطی نہ کریں،کیوں کہ جسم پر لگانے والے موئسچرائزنگ لوشن آئل بیس ہوتے ہیں۔ اس لئے یہ آپ کے چہرے کے مسامات بند کرنے کا سبب بن سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں چہرے پر ایکنی نمودار ہوجاتی ہے۔ چہرے کی جلد زیادہ حساس اور نازک ہوتی ہے۔
٭… نہانے کے بعد موئسچرائزنگ کریم کا استعمال جلد کے لیے زیادہ مفید ہے، کیوں کہ نہانے کے فوراً بعد چہرے کی جلد خشک ہوجاتی ہے ۔چہرےکو فوری طور پر موئسچرائز کرنے سےجلد کے خلیات کی سطح میں پانی محفوظ ہوکر جلد کو نرم کر دیتا ہے ۔
٭… اگر آپ کو چہرہ زیادہ خشک محسوس ہو تو اس پر زیادہ مقدار میں کریم نہ لگائیں بلکہ ایسی آئل بیسڈ موئسچرائزنگ کریمز استعمال کریں ،جن میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات شامل ہوں ۔چہرے کے علاوہ ہاتھوں اور پیروں پر بھی کریم ضرور لگائیں ۔
جلد کی دیکھ بھال اچھی طرح کرنے کے لئے موئسچرائزنگ کے کچھ بنیادی عمل ہے۔اس کا استعمال جلد کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھتا ہے ۔ صاف، شفاف تروتازہ، نرم ونازک اور جھریوں سے پاک جلد کے حصول کی کوششوں میں جدید قسم کے کاسمیٹکس ٹریٹمنٹ کروانے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی جلد کی روزانہ باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کریں ۔
یہ آپ کی جلد کو جاذب ِنظر بناتی ہے، موئسچرائزنگ کریم کی تہیں آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتی ہیں، اس کا استعمال خشک اور بڑھتی عمر کی جلد کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے، کیوں کہ نمی کی کمی جلد کی سطح کو خشک کر دیتی ہے جو جلد پر زائد جھریوں کو نمودار کرتی ہے لیکن باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کرنے سے آپ کی جلد نرم رہتی ہے اور چہرےپر جھریاں پڑے کاعمل بھی روک جاتا ہے۔