• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی( اسد ابن حسن) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی جانب سے غیرقانونی کرنسی ایکسچینج/ٹرانزکشن کی انکوائریز مکمل ہونے پر کاروائی۔ کمرشل بینکنگ سر کل کی جانب سے دوران انکوائری اے اے ایکسچینج (AA Exchange) اسلام آباد کے ملازمان پہ امریکی ڈالر کی غیر قانونی خرید و فروخت ثابت ہونے پر مقدمات درج رجسٹرڈ کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان تنویر احمد اور اکمل سواتی اے اے ایکسچینج کی سٹاک ایکسچینج ٹاور اسلام آباد برانچ میں بطور برانچ مینیجر اور کیشیر کام کر رہے تھے کہ جن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے جعلی انوائس اور رسیدات کی مدد سے لاکھوں پاکستانی کرنسی کے عوض بڑی تعداد میں امریکی ڈالر کی خرید و فروخت کی۔ ملزمان نے اے اے ایکسچینج (AAExchange)کے کسٹمرز کا بینک ڈیٹا اور شنا ختی کارڈ کا غلط استعمال کرتے ہوے ڈالر کی خرید و فروخت کی۔دوران انکوائری ملزمان پہ جرم کے شواہد حاصل ہونے کے بعد کمرشل بینکنگ سر کل کی جانب سے مقدمہ نمبر 35/21 اور 36/21 درج رجسٹرڈ کر لیے گئے۔ ملزمان کا عدالت مجاز سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیے جانے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی گئ ہے۔ایف آئ اے کی جانب سے کرنسی ایکسچینج کے آڈٹ کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے کمپنی مالکان اور ان کے ساتھ ملوث بینک کے عملے کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئ۔ڈائریکٹر ایف آئ اے اسلام آباد زون کی جانب سے کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے اور تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع اور موثر کرنے کی ہدایات جاری کی گئی۔

تازہ ترین