• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے مزید 180کیس، اسلام آباد میں ایک ہلاکت

اسلام آباد،راولپنڈی(خصوصی رپورٹ، اپنے رپورٹرسے) جڑواں شہروں میں ڈینگی کے مزید180کیس سامنے آگئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور موذی وائرس نے مزید ایک شخص کی جان لے لی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء نے بتایا کہ ڈینگی سے مزید ایک شہری انتقال کر گیا ۔ اسلام آباد میں اب تک 6افراد ڈینگی سے انتقال کر چکے ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں 121شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1649ہو گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ڈینگی سے ہونے والی 5اموات اسلام آباد کے مضافاتی علاقوں سے ہیں۔ دریں اثناء راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 59کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ۔ رواں برس یکم جنوری سے پندرہ اکتوبر تک ضلع راولپنڈی میں کیسز1424ہیں جس میں سے1355ڈسچارج ہوچکے ہیں۔اس وقت تینوں سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کیلئے مختص بستروں کی تعداد249ہےجن پر145مریض موجود ہیں، پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ ترین