شہود علوی کی بیٹی کی اداکاری کے چرچے

January 13, 2022

اریبہ علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں

آج کل مقبول ہوتے ڈرامے ’پری زاد‘ میں جھرنا کا کردار ادا کرنے والی اریبہ علوی نامور اداکار شہود علوی کی صاحبزادی ہیں۔

اریبہ علوی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا ابھرتا ہوا نام ہیں، وہ پہلی بار ڈرامہ سیریل ’انا‘میں ہانیہ عامر، عثمان مختار اور شہزاد شیخ کے ساتھ اداکاری کرتے دیکھی گئی تھیں۔


آج کل اریبہ ڈرامہ سیریل پری زاد میں گلوکارہ کا کردار ادا کررہی ہیں جس کا نام جھرنا ہے۔

48 سالہ شہود علوی پاکستانی ٹی وی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، سینئر اداکار 1994 سے پاکستانی ٹیلی ویژن ڈراموں میں کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹی وی انڈسٹری میں ساؤنڈ مکسر کے معاون کے طور پر کام کرنا شروع کیا تھا۔

شہود علی کے مشہور ڈراموں میں ڈنک ، آزمائش، تیری بے رخی ، گھسی پٹی محبت، تم ہو وجہ، میرے خدایا و دیگر شامل ہیں۔