جیپ ریلی میر نادر مگسی کے نام، خواتین میں تشنہ پٹیل کامیاب

January 17, 2022

اسلام کوٹ (رپورٹ عبدالغنی بجیر) تھر ڈیزرٹ چیلنج جیپ ریلی میر نادر مگسی نے جیت لی ۔4 خواتین سمیت کیٹیگریز وائیز پوزیشن حاصل کرنے والوں میں وزیر اعلیٰ سندھ نے انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن میر نادر مگسی نے 120 کلو میٹر کی ریس 1 گھنٹہ 7 منٹ میں طے کر کے حاصل کی۔ دوسری پوزیشن شہزادہ سلطان اور تیسری پوزیشن چودھری خرم نے حاصل کی۔ بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن نعمان سارن جام، دوسری محمد بلال عاشق اور تیسری پوزیشن گوھر اسلم سانگی نے حاصل کی۔ سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رفیق بارا چندی، دوسری محمد علی شاہ جبکہ تیسری پوزیشن منیم جھنڈیر نے حاصل کی۔ خواتین ڈرائیورز میں پہلی پوزیشن تنشہ پٹیل، دوسری ماہم شیراز نے حاصل کی۔ جیپ ریلی میں سندھ کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں رہے۔ اونٹوں گھوڑوں کی دوڑ سمیت ملاکھڑے کے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر بلوچستان کی سابق وزیر اعلیٰ جام کمال، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ. امتیاز شیخ، مکیش چاولہ، سید سردار علی شاہ ودیگر موجود تھے ۔