انڈر 16 ون ڈے، سندھ کی فتح

January 17, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ملتان میں قومی انڈر 16 ون ڈے ٹورنامنٹ میں سندھ نے خیبر پختونوخواہ کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے 103 رنز کا ہدف 6وکٹ پر حاصل کرلیا۔ واجد احمد اور شاہ زیب علی نے تین تین وکٹ لیے۔ سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 86رنز سے شکست دے دی۔ 143 رنز کے تعاقب میں بلوچستان نے 56رنز پربنائے عبدالرسول نے 11رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ناردرن نے سینٹرل پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرا یا۔ ناردرن نے 124 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔