قومی سلامتی پالیسی پارلیمان میں پیش کرکےمتفقہ بنائی جائے،حامد موسوی

January 18, 2022

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء خوش آئند ہے، پارلیمان میں پیش کرکے اسے ’متفقہ‘بھی بنایا جائے، پاکستان کے مستقبل کی ضامن پا لیسی پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی مفاہمت کا تقاضہ پورا کیا جائے،حکومت اپوزیشن جمہوریت کی گاڑی کے دوپہیے ہیں ،قومی سلامتی پر کوئی بھی اختلاف دشمن کو تقویت پہنچائے گا، یکساں نصاب کو مسترد کرچکے ہیں۔ امت مسلمہ متحد ہو جائے ورنہ ہر ملک کی سلامتی داؤ پر لگی رہے گی۔حضرت ام لبنین کا درس وفا دین ووطن کی سلامتی کا ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایام مادر عباس علمدارکے اختتامی روزیوم شہادت حضرت ام البنین کے موقع پرعلماء اور عزادارو ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز دشمنوں میں گھرا ہوا ہے داخلی تنازعات اور تفرقات کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتا۔ حضرت ام البنین اور ان کے فرزندان کی روشن کردہ راہ وفا پر چلتے ہوئے عالم اسلام کی یکجہتی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔