پاکستان سمیت دیگر ممالک سے سعودی عرب جانیوالوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار

January 18, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک)سعودی عرب نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کے باعث غیر ممالک سے آنے والوں پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان سمیت غیر ممالک سے سعودیہ آنے والوں کیلئے قرنطینہ لازم قرار دیا گیا ہے۔