قصور، ماسک لگانے کا کہنے پر وکیل کا ساتھیوں سمیت ڈاکٹر پر تشدد

January 18, 2022

قصور(نمائندہ جنگ) کوٹ رادھاکشن تحصیل ہسپتال میں ماسک لگانے کا کہنے پرشہباز ورک نامی وکیل نے دس ساتھیوں سمیت سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا ، ڈاکٹرآصف شدید زخمی ہوگئے ، پولیس نے وکیل سمیت13افراد کے خلاف ایم ایس ڈاکٹر عدنان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔واقعہ کے مطابق شہباز ورک بغیر ماسک لگائے ہسپتال میں ڈاکٹر آصف کے پاس گیا جنہوں نے وکیل کو ماسک لگانے کو کہا مگر اس نے انکار کر دیا جس پر ڈاکٹر نے ملنے سے معذوری ظاہر کر دی جس پر شہباز ورک واپس گیا اور اپنے 10ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر کو شدید مارا پیٹا ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بنادی ہیں۔